روزے کی حالت میں نیبولائیزر (nebulizer) یا انہیلر (inhaler) کے استعمال کرنے کا حکم
سوال
روزہ کی حالت میں نیبو لائزر لینے کا حکم کیا ہے؟
جواب
نیبولائیزر (nebulizer) یا انہیلر (inhaler) کے استعمال سے دوائی کے ذرات منفذ کے ذریعے جسم میں داخل ہوجاتے ہیں، اس لیے روزے کی حالت میں اس کا استعمال درست نہیں، اس کے استعمال سے روزہ ٹوٹ جائے گا اور قضا لازم ہو گی۔
السنن الكبرى للبيهقي وفي ذيله الجوهر النقي - (4 / 261):
"وَإِنَّمَا الْفِطْرُ مِمَّا دَخَلَ وَلَيْسَ مِمَّا خَرَجَ". فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201704
تاریخ09-05-2020

