کیش پر زکوۃ
سوال
میرے باس بینک میں کیش ہے، اس پر ایک سال گزر گیا، میں نے ان پر نہ کاروبار کیا ہے نہ کسی لیے استعمال کیے ہیں، کیا اس پر زکات دینا ہے؟
جواب
جی ہاں! اس کیش پر بھی سالانہ زکات لازم ہوگی، بشرطیکہ یہ رقم تنہا یا ضرورت سے زائد دوسری رقم یا سونا یا چاندی یا مالِ تجارت ملاکر مجموعی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر یا اس سے زیادہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201691
تاریخ09-05-2020

