بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے بکرے کے کان میں ٹانکے لگے ہوں

سوال

میں نے بکرا منڈی سے ایک بکرے کا بچہ لیا تھا، اس کے ایک کان میں آپریشن کے سٹیچز کے نشان لگے ہوئے ہیں، شاید کوئی زخم ہوا تھا، پھر اسے بھرنے کے لیے سی دیا گیا ہے۔ کیا اِس بکرے کی قربانی ہوسکتی ہے؟

جواب

بکرے کا کان اگر کٹا ہوا نہیں ہے، بلکہ کٹے ہوئے کان کو سینے کے بعد صرف اس کا نشان رہ گیا ہے تو شرعاً اس کی قربانی درست ہے بشرطیکہ قربانی کے وقت  ایک سال عمر پوری ہوچکی ہو۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

ومقطوع أكثر الأذن لو ذهب بعض الأذن  ... إن كان كثیرًا یمنع وإن یسرًا لایمنع.

(۹/۴۶۸ ، زکریا ، و۹/۳۹۲ ، کتاب الأضحیۃ )

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201674
تاریخ09-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں