بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے کی حالت میں زوال کے بعد مسواک

سوال

میں روزے کی حالت میں دن کے 12 بجے مسواک کر رہا تھا تو مجھے ایک بزرگ نے فرمایا کہ روزہ کی حالت میں دن 11 بجے کے بعد مسواک نہیں کرنا چاہیے. راہ نمائی فرما دیں!

جواب

ہر قسم کی مسواک روزے کی حالت میں کسی بھی وقت(صبح، دوپہر ، شام) استعمال کی جاسکتی ہے،  یہ سنت بھی ہے، اس کے بے شمار دنیوی اور اخروی فوائد ہیں، اور خصوصاً رمضان المبارک اور پھر روزے  کی بابرکت عبادت میں اس کے استعمال کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201645
تاریخ09-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں