معتکف کا مسجد کے اس حصے میں تراویح پڑھنا جسے مسجد میں شامل نہیں کیا گیا
سوال
معتکف مسجدکے اس حصہ میں جس کی نیت نہیں کی گئی ہے وہاں تراویح پڑھ سکتا ہے؟ کیااس کی وجہ سے اس کا اعتکاف فاسدہوجائے گا؟
جواب
مسجد کا وہ حصہ جسے مسجد میں شامل کرنے کی نیت نہیں کی گئی اور وہاں معتکف (یعنی سنت یا واجب اعتکاف کرنے والا) تراویح پڑھنے چلا جائے تو اس کا اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201627
تاریخ08-05-2020

