تمباکو نوشی سے وضو کا حکم
سوال
کیا تمباکو نوشی سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
تمباکو نوشی یعنی سگریٹ اور نسوار وغیرہ سے وضو تو نہیں ٹوٹتا، البتہ بدبودار چیزوں کے استعمال کے بعد نماز پڑھنے کی کراہت کے سلسلے میں احادیث وارد ہوئی ہیں۔سگریٹ وغیرہ پی کلی کے بغیر بدبودار منہ کے ساتھ مسجد آنا مکروہ ہے، لہٰذا اچھی طرح منہ کی صفائی اور بدبو کے ازالے کے بعد نماز ادا کی جائے۔
نشے سے وضو اس وقت ٹوٹتا ہے، جب کسی نشہ آور چیز (شراب، چرس وغیرہ) کے استعمال سے اتنا نشہ ہوجائے کہ چال میں فرق آجائے یا رشتوں کی تمییز ختم ہوجائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

