جانور کو ربڑ کے ذریعے خصی کرنے کا حکم
سوال
اگر بکرے کو ربڑ سے خصی کیا جائے، جس کی صورت یہ ہے کہ بکرے کے خصیتین پر ربڑکا رنگ لگا دیا جاتا ہے، جس سے چند دن بعد وہ جگہ بالکل ختم ہو کر جھڑجاتی ہے۔ آیا اس طریقے سے خصی کرنا جائز ہے یا نا جائز ؟
جواب
بکرے اور دیگر جانوروں کو خصی کرنے کا مذکورہ طریقہ بظاہر مروجہ طریقہ کی بنسبت کم تکلیف دہ ہے، یہ طریقہ جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201613
تاریخ08-05-2020

