تراویح میں مکمل قرآن سننا
سوال
کیا تراویح میں مکمل قرآن سننا ضروری ہے؟
جواب
رمضان المبارک کے پورے مہینے میں بیس رکعات تراویح پڑھنا مستقل سنتِ مؤکدہ ہے، اور تراویح میں ایک مرتبہ مکمل قرآن کریم سنانا یاسننا مستقل سنت ہے، اگر تراویح میں مکمل قرآن نہیں سنایا یا نہیں سنا اور صرف تراویح پڑھ لی تو تراویح کی سنت ادا ہوجائے گی، لیکن تراویح میں قرآن مکمل کرنے کی سنت ادا نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201600
تاریخ08-05-2020

