شیعہ کے ساتھ کھانا پینا
سوال
شیعہ کے ساتھ کھانا پینا جائز ہے؟
جواب
اگر کھانا حلال ہو اور ان کے عقیدے کے مطابق کسی خاص مجلس یا دن کا نہ ہو تو عام احوال میں شیعہ کے ساتھ کھاناکھانا فی نفسہ منع نہیں ہے، البتہ اگر ان کے ساتھ کھانا پینا رکھنے میں اپنے عقائد کے بگڑنے کا اندیشہ ہو تو ان کے ساتھ کھانا پینا درست نہیں ہوگا، نیز ان سے زیادہ اختلاط سے بھی اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201597
تاریخ08-05-2020

