بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ریح خارج ہوتے ہوئے پیشاب کا قطرہ نکل جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال

ریح خارج کرنے کے د وران پیشاب کا قطرہ آجائے جو کہ ایک درہم سے زیادہ ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ریح خارج کرنے کے دوران پیشاب کا قطرہ نکل جائے جس کی مقدار ایک درہم سے زیادہ ہو  اور وہ کپڑے پر لگ جائے تو  اس جگہ کو پاک کرنا ضروری ہوگا، کپڑے کے اس حصے کو پاک کیے (اور وضو کیے) بغیر  اس میں نماز ادا کرنا جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201591
تاریخ08-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں