مسجد میں آگ لگے اور معتکف مسجد سے نکل جائے
سوال
مسجد میں آگ لگنے کی صورت میں معتکف کا مسجد سے نکلنے کی صورت میں اعتکاف ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟
جواب
اگر مسجد میں آگ لگ جائے اور معتکف کی جان کو خطرہ ہو اور وہ مسجد سے نکل کر فورًا دوسری مسجد میں داخل ہوجائے تو اس کا اعتکاف نہیں ٹوٹے گا، لیکن اگر وہ فورًا دوسری مسجد میں داخل نہ ہو تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔
الفتاوى الهندية (1 / 212) :
"فإن خرج من المسجد بعذر بأن انهدم المسجد أو أخرج مكرهًا فدخل مسجدًا آخر من ساعته لم يفسد اعتكافه استحسانًا، هكذا في البدائع. وكذا لو خاف على نفسه أو ماله فخرج، هكذا في التبيين". فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

