بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مؤذی جانوروں کو مارنا

سوال

’’خمس من الفواسق...‘‘  آج کل کیا حکم ہے؟

جواب

سانپ،  چتکبرا کوا،  چوہا،  کاٹنے والا کتا اور چیل ان پانچ جانوروں کو حدیث میں ’’فواسق‘‘  سے تعبیر کیا ہے اور ان جانوروں کو  حل (حدودِ حرم سے باہر) اور حرم میں مارنا جائز ہے، یہ جانور  چوں کہ ایذا  اور تکلیف پہنچانے والے ہیں،  اس لیے ایسے مؤذی جانوروں کو مارنا جائز ہے۔ یہ حکم پہلے کی طرح آج بھی معمول بہ ہے۔

صحيح مسلم (2/ 856):
’’ عن عائشة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: "خمس فواسق، يقتلن في الحل والحرم: الحية، والغراب الأبقع، والفأرة، والكلب العقور، والحديا‘‘. فقط والله أعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201570
تاریخ08-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں