روزے دار کو احتلام ہو گیا
سوال
اگر سوتے ہوئے احتلام ہو جائے تو کیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟
جواب
روزے دار کو احتلام ہوجانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، البتہ غسل کے دوران کلی کرنے اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ نہ کرے، مبالغہ کرنے کے نتیجہ میں اگر پانی حلق میں اتر گیا تو روزہ ٹوٹ جائے گا، نیز افطار کے بعد بھی غرارے اور ناک میں اوپر تک پانی پہنچانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201567
تاریخ08-05-2020

