روزہ کی حالت میں انجیکشن لگانا
سوال
(i.v)کیا انجکشن کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے، پھر چاہے انجکشن میں(i.m)نس میں لیا ہو یا پھر جلد؟
جواب
انجیکش خواہ جلد میں لگایا جائے یا نس میں بہر صورت اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا، البتہ بلا ضرورت روزے کا احساس کم کرنے کی خاطر طاقت کا انجیکشن یا ڈرپ لگانا مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201562
تاریخ08-05-2020

