پاک قطر انشورنس پالیسی کی شرعی حیثیت
سوال
پاک قطر تکافل کی جو انشورنس پالیسی ہے، اس کے بارے میں راہ نمائی فرمائیں حلال ہے یا نہیں؟
جواب
جمہور علماءِ کرام کے نزدیک کسی بھی قسم کی بیمہ (انشورنس) پالیسی سود اور قمار (جوا) کا مجموعہ ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے، اور مروجہ انشورنس کے متبادل کے طور پر بعض ادارے جو ”تکافل“ کے عنوان سے نظام چلارہے ہیں، اس نظام سے متعلق اکثر جید اور مقتدر علماءِ کرام کی رائے عدمِ جواز کی ہے، لہذا "پاک قطر فیملی تکافل" اور موجودہ دور میں اس جیسی جتنی دیگر پالیسیاں ہیں، ان کی پالیسی لینے اور اس میں رقم جمع کرانے سے اجتناب کرنا لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:
پاک قطر تکافل کی پالیسی خریدنا اور اس ادارے میں ملازمت کرنے کا حکم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

