جمعہ کی نماز میں امام کے علاوہ دو مرد کا ہونا
سوال
جمعہ کے دن اگر دو مرد امام کے علاوہ ہوں اور ایک چھوٹا بچہ جس کی بلوغت کا پتا نہ ہو اور بچہ سمجھ دار ہو تو نماز کا کیا کیا جائے؟ اور نہ کہنے پر شر کا خطرہ ہو۔
جواب
واضح رہے کہ جمعہ کی ادئیگی کی شرائط میں سے ایک شرط یہ بھی ہے کہ امام کے علاوہ کم از کم تین بالغ مرد ہوں، پس اگر چار سے کم بالغ افراد ہوں تو جمعہ ادا کرنا درست نہیں ہوتا، لہذا اگر مذکورہ افراد شہر یا بڑی بستی میں ہیں تو جمعے کے وقت ظہر کی نماز انفرادی طور پر ادا کریں ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

