بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میاں بیوی کا انتقال کے بعد ایک دوسرے کو دیکھنے کا حکم

سوال

وفات کے بعد میاں بیوی کے ایک دوسرے کودیکھنے کاحکم کیاہے؟

جواب

بیوہ کے لیے شوہر کے انتقال کے بعد اسے دیکھنا، چھونا وغیرہ سب جائز ہے، جب کہ شوہر کے لیے بیوی کے انتقال کے بعد اسے دیکھنا  تو جائز ہے، البتہ غسل دینے اور کفن دفن کے لیے اسے چھونے کی اجازت نہیں ہے۔

"«ویمنع زوجها من غسلها ومسها، لا من النظر إلیها علی الأصح، وهي لاتمنع من ذلك أی من تغسیل زوجها دخل بها أو لا»"․ (الشامیة، کتاب الجنائز ،  ۲/۱۹۸ ، ط: سعید) فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201524
تاریخ08-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں