روزے کی حالت میں دانت میں بھرائی (فلنگ)
سوال
کیا روزے کی حالت میں دانت میں بھرائی (فلنگ) کرا سکتے ہیں؟
جواب
روزے کی حالت میں دانت میں بھرائی (فلنگ) کرانے سے روزہ تو نہیں ٹوٹے گا، لیکن اگر اس فلنگ کے اجزا یا اس دوران دوا استعمال کی گئی اور اس کے اجزا حلق میں چلے گئے تو روزہ ٹوٹ جائے گا، لہذا شدید ضرورت نہ ہو تو روزے میں اس سے اجتناب کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201504
تاریخ07-05-2020

