قرآن ایپ پر قرآن کی تلاوت کرنا
سوال
قرآن ایپ سے موبائل پر قرآن پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ اس کے لیے وضو ضروری ہےیا بغیروضو ہاتھ لگاسکتے ہیں؟
جواب
موبائل میں قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآن کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو وضو کے بغیر چھونا جائز نہیں ہے، اس کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے وضو کے بغیر چھونے میں کوئی مضائقہ نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201468
تاریخ07-05-2020

