بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچے کے پیشاب کرنے کے بعد اس کے بدن کو ٹشو سے صاف کرلینا

سوال

چھوٹے بچے کے پیشاب کرنے کے بعد اگر اس کے جسم کو ٹشو پیپر سے صاف کردیا جائے تو وہ کیا پاک ہوجاتا ہے؟  کیوں کہ کی ہر دفعہ پانی سے دھونے پر سردی کا ڈر ہے۔

جواب

چھوٹے بچے کا پیشاب بھی ناپاک ہے، اگر وہ کپڑے  پر لگ جائے تو اس کو پاک کیے بغیر نماز پڑھنا درست نہیں ہوگا، اس لیے بچہ کا پیشاب کسی مرد یا عورت کے کپڑوں پر لگ جائے تو اس کو پاک کرنا ضروری ہے،  لیکن  بچے کے پیشاب کرنے کے بعد خود  اس بچے کو ہر بار پانی سے دھلانا ضروری نہیں ہے, بلکہ کپڑے، ٹشو  یا بے بی وائپس وغیرہ صاف کرکے ان کے کپڑے تبدیل کیے جاسکتے ہیں، پھر صاف کپڑوں میں اس بچے کو اٹھانے سے اٹھانے والے کے کپڑے بھی ناپاک نہیں ہوں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201467
تاریخ07-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں