بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زیرِ کفالت یتیم کو زکاۃ دینا

سوال

 کسی دوسرے کے یتیم بچے جو اپنے زیر کفالت ہوں ان کو  زکاۃ دینے کا شرعی حکم بتا دیں!

جواب

زیرِ  کفالت یتیم بچوں پر محض خرچ کرنے سے زکاۃ ادا نہیں ہوتی، اگر یتیم  زکاۃ کا مستحق ہو اور عقل و شعور رکھتا ہو تو اسے مالک بناکر دینے سے زکاۃ ادا ہوگی، یہ بھی واضح رہے کہ اگر یتیم کا نفقہ واجب ہو تو سرپرست کے لیے واجب نفقے میں زکاۃ ادا کرنا درست نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201449
تاریخ07-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں