حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے اذان نہ دینے کی وجہ سے سورج کا طلوع نہ ہونا
سوال
حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے اذان نا دینے کی وجہ سے سورج طلوع نہیں ہوا تھا یہ صحیح روایت ہے؟
جواب
یہ واقعہ درست نہیں ہے، حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے بہت سے فضائل ثابت ہیں، انہیں کو ذکر کرنا چاہیے، یہ واقعہ احادیثِ مبارکہ میں موجود نہیں ہے، اسے تصدیق کے طور پر ذکر کرنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201442
تاریخ07-05-2020

