سوتیلی ساس سے نکاح کا حکم
سوال
کیا داماد سوتیلی ساس سے نکاح کر سکتا ہے؟ داماداکا سسر وفات پا چکا ہے۔
جواب
سوتیلی ساس محرمات میں سے نہیں ہے، وہ اپنے شوہر کی وفات کی عدت گزار کر، سوتیلے داماد سے نکاح کرسکتی ہے؛ اس لیے کہ وہ اس کی بیوی کی حقیقی ماں نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201424
تاریخ07-05-2020

