غیر مسلم کے ہاتھ سے کاٹ کر پکائی گئی مچھلی کھانا
سوال
کیا غیر مسلم کے ہاتھ سے کاٹ کر پکائی گئی مچھلی کھانا جائز ہے؟
جواب
مچھلی کو ذبح نہیں کیا جاتا، لہذا غیر مسلم کے ہاتھ سے کٹی ہوئی یا پکی ہوئی مچھلی کھانا بشرطیکہ کوئی حرام جزو شامل نہ کرے، جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201377
تاریخ06-05-2020

