بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

7 تولہ سونا اور 7 تولہ چاندی کی زکوٰۃ

سوال

اس سال زکوٰۃ  کتنی نکلے گی؟  میری والدہ کے پاس 7 تولہ سونا ہے اور 7 تولہ چاندی ہے، اس پر زکوٰۃ  کتنی  نکلے گی؟

جواب

سونے اور چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے، اس لیے حتمی طور پر  زکوٰۃ  کی  رقم نہیں بتائی جاسکتی، البتہ آپ زکوٰۃ کا سال مکمل ہونے پر سونے اور چاندی کی مارکیٹ ویلیو معلوم کرلیں، اس کے علاوہ آپ کے پاس بنیادی ضرورت سے زائد جو نقدی  اور مال تجارت ہے  اس کی بھی قیمت لگائیں، پھر اگر آپ کے اوپر کوئی قرض ہے تو وہ اس میں سے نکالیں ، جتنی رقم بچ جائے  اس مجموعہ کو چالیس سے تقسیم کرلیں، یوں آپ کے سامنے ڈھائی فیصد زکوٰۃ  کی رقم آجائے گی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201374
تاریخ06-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں