بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حیض سے پاکی کے بعد غسل سے پہلے روزہ کی نیت کرنا

سوال

حیض سے پاکی ہو جائے، مگر غسل نہیں کیا اور فجر کی اذان ہوگئی تو اس صورت میں روزہ ہوگا یا نہیں؟ اور فجر کے بعد غسل کیا تو روزہ صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

اگر عورت حیض سے پاک ہوجائے اور غسل نہیں کیا اور فجر کی اذان ہوجائے اور وہ روزے کی نیت کرے تو روزہ درست ہے، اسی طرح اگر روزے  کی نیت کرلی فجر کے بعد غسل کیا،  تب بھی روزہ درست ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 400):
"(أو أصبح جنبًا و) إن بقي كل اليوم ... (لم يفطر)".

الفتاوى الهندية (1/ 16):
"الجنب إذا أخر الاغتسال إلى وقت الصلاة لايأثم، كذا في المحيط". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201295
تاریخ06-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں