بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنابت کی حالت میں سحری کرکے فجر کے بعد غسل کرنے کا حکم

سوال

حالتِ جنابت میں سحری کھانے اور  فجر کی نماز کے بعد  غسل کرنے کی صورت میں روزہ ہوجائے گا یا نہیں؟

 

جواب

حالتِ جنابت میں سحری کھانا جائز ہے، البتہ فجر کی نماز قضا ہونے سے پہلے غسل کر کے فجر کی نماز پڑھنا فرض ہے، بلکہ سحری کے فورًا بعد غسل کر کے فجر کی نماز باجماعت ادا کرنی چاہیے۔

اگر کوئی جنابت کی حالت میں سحری کر کے فجر کی نماز قضا ہونے کے بعد غسل کرے تو اس کا یہ فعل ناجائز اور گناہ کا باعث ہے، البتہ روزہ ادا ہوجائے گا، اگرچہ نماز قضا کرنے کی وجہ سے روزہ کی مکمل برکات سے محروم رہے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201285
تاریخ05-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں