نماز میں قرأت کی غلطی کی وجہ سے زبان سے پشتو کا لفظ ’’نا‘‘ یا اردو کا لفظ ’’نہیں‘‘ نکلنے کا حکم
سوال
اگر کوئی امام تراویح میں غلط پڑھنے کی صورت میں بلا اختیار زبان سے پشتو میں"نا"یا اردو میں "نہیں " کہے تو نماز فاسد ہو جائے گی یا نہیں؟
جواب
اگر نماز میں قرأت کی غلطی کی وجہ سے زبان سے پشتو کا لفظ ’’نا‘‘ یا اردو کا لفظ ’’نہیں‘‘ نکل جائے تو اس سے نماز فاسد ہوجائے گی، اور امام کی نماز فاسد ہونے کی صورت میں تمام مقتدیوں کی نماز بھی باطل ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201273
تاریخ05-05-2020

