بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عشاء کی نماز کا وقت

سوال

عشاء کی نماز کا وقت کب تک ہوتاہے? اور اگر کسی وجہ سے لیٹ ہوجائے تو قضا وقت کب تک ہوتاہے؟ 

جواب

عشاء کا آخری وقت  طلوعِ فجر تک باقی رہتا ہے،  اگر کسی عذر کی وجہ سے عشاء کی نماز میں تاخیر ہوگئی اور   طلوعِ فجر سے پہلے پہلے عشاء کی نماز پڑھ لی تو وہ نمازادا شمارہوگی، قضا شمار نہیں ہوگی۔ البتہ شدید عذر کے بغیر آدھی رات سے زیادہ تاخیر کرنا مکروہ ہے، اس لیے آدھی رات سے پہلے عشاء کی نماز پڑھ لینی چاہیے؛ تاکہ کراہت نہ ہو۔ اور صبح صادق تک بھی عشاء کی نماز ادا نہیں کی تو قضا شمار ہوگی۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201272
تاریخ05-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں