نماز میں قومہ میں نظریں کہاں رکھنی چاہییں؟
سوال
رکوع کے بعد قیام میں نظر کہاں رکھنی چاہیے ؟
جواب
رکوع کے بعد جو قیام ہوتا ہے جسے "قومہ" کہتے ہیں، اس میں بھی عام قیام کی طرح نظریں سجدے کی جگہ پر رکھنی چاہییں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201261
تاریخ05-05-2020

