بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک سے گاڑی لینا

سوال

بینک  سے گاڑی  لینا جائز ہے، میزان بینک سے؟   اگر کسی اور نے لی ہوئی ہے تو اس سے لے سکتے ہیں؟ ماہانہ اقساط وہ دوست ہی ادا کرتا رہے گا!

جواب

مروجہ غیر سودی بینکوں کا طریقہ کار شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ہے؛ لہٰذا  میزان بینک  سے  بھی گاڑی لینا جائز نہیں ہے۔ البتہ کسی اور   نے   آپ کے کہے بغیر خود لے لی ہو   اور  آپ اس سے شرعی اصول کے مطابق خریدیں تو  یہ جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144109201253
تاریخ05-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں