کس فرض نماز کی قضا نہیں
سوال
وہ کونسی فرض نماز ہے جس کی قضا نہیں ہوتی؟
جواب
شرعا جو نمازیں فرض عین ہیں وہ چھوٹ جائیں تو ان کی قضا لازم ہے، البتہ جنازہ کی نماز فرض کفایہ ہے یعنی اگر کسی نے بھی میت پر نماز نہ پڑھی تو جن جن لوگوں کو معلوم تھا وہ سب فرض ترک کرنے کے گناہ گار ہوں گے، اور اگر صرف ایک شخص نے بھی پڑھ لی تو سب کی طرف سے فرض ادا ہوجائے گا ، شرعا اس کی قضامشروع ہی نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201232
تاریخ05-05-2020

