نالین یا نعلین نام کا مطلب اور رکھنے کا حکم
سوال
میں اپنی بھتیجی کا نام " نالین " رکھنا چاھتا ھو کیا " نالین" نام رکھنا ٹھیک ہے؟
جواب
نالین کا درست تلفظ ’’نعلین‘‘ ہوسکتا ہے، نعلین تثنیہ ہے ’’نعل‘‘ کی۔ نعل کہتے ہیں چپل کو ، تو نعلین کا معنیٰ ہوا دو چپل، یہ نام رکھنے کے بجائے بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے مبارک نام پر رکھ لیں۔
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201226
تاریخ05-05-2020

