بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صاحبِ نصاب عورت کی زکاۃ میں سے اس کے شوہر کا قرض منہا کرنا

سوال

اگر عورت صاحبِ نصاب ہے، شوہر اس کا مقروض ہے تو زکاۃ تمام زیورات کے حساب سے دی جائے گی یا شوہر کے قرض کی رقم نکال کر دی جائے گی؟

جواب

شوہر اور بیوی  دونوں کی مستقل الگ الگ ملکیت ہے،  بیوی صاحبِ نصاب ہے تو اس کے زیورات کی زکاۃ اسی پر لازم ہے، شوہر پر لازم نہیں ہے، اس لیے بیوی کے زیورات کی زکاۃ میں سے شوہر کا قرض منہا نہیں کیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201186
تاریخ05-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں