بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرایہ دار ایڈوانس کی رقم کے ساتھ نصاب کا مالک بنتا ہو تو اس پر زکاۃ کا حکم

سوال

 کرائے کے گھر لینے کی صورت میں ایڈوانس رقم جمع کرواتا ہے،  کیا کرایہ دار اگر صاحب نصاب ہو /ایڈوانس کی رقم ملا کر صاحبِ  نصاب بنتا ہے تو اس پر زکوٰۃ ہے؟

جواب

کرایہ داری کے معاملہ میں زر ضمانت کے طور پر مالک کے پاس جو رقم رکھوائی جاتی ہے وہ ابتداءً امانت ہوتی ہے اوراس کااصل مالک کرایہ دارہی ہوتا ہے، اور یہ رقم کرایہ دار کو بعد میں واپس ملتی ہے،  اس کی زکاۃ کرایہ دار کے ذمہ ہے، اگر کرایہ دار اس رقم کے ساتھ ںصاب کا مالک ہو تو اس پر زکاۃ لازم ہوگی، البتہ اس (ایڈوانس رقم کی زکاۃ) کی ادائیگی فوری لازم نہیں ہے، بلکہ  مذکورہ رقم کی وصولی کے بعد دینا لازم ہوگی، تاہم اگر زکاۃ کا سال پورا ہوجائے تو وصولی سے پہلے بھی اس کی زکاۃ ادا کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201135
تاریخ04-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں