پرانی قبر کو ختم کرنا
سوال
ہمارے گھر میں ایک قبر ہے، اس قبر کو ختم کیا جا سکتا ہے؟
جواب
اگر میت کی تدفین کو اتنا وقت گزرگیا ہو کہ اس کے بوسیدہ ہوجانے کا غالب گمان ہو اور قبر وقف جگہ میں بھی نہ ہوتو ایسی صورت میں اس قبر کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ ایسی صورت میں اگر قبر کچھ ہڈیاں نکل آئیں تو انہیں احترام سے ایک طرف دبا دیا جائے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 233):
"و قال الزيلعي: و لو بلي الميت و صار تراباً جاز دفن غيره في قبره و زرعه و البناء عليه اهـ."
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

