گناہ کی صورت میں نوافل کی نذز مانی پھر پڑھے نہیں
سوال
میں نے نیت کی تھی اگر مجھ سے فلاں گناہ ہو جائے گا تو میں فلاں رکعات(اتنی رکعات) نوافل پڑھوں گا، لیکن میں نے نہیں پڑھے، اب اس کا کفارہ کیا ہے؟
جواب
اگر زبان سے کچھ نہیں کہا تھا، صرف نیت کی تھی تو نوافل لازم نہیں ہیں، اور اگر زبان سے کہہ دیا تھا تو یہ نوافل ذمہ پر واجب ہیں، اب تک ادا نہیں کیے تو اب ادا کرلیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201132
تاریخ04-05-2020

