روزے کی حالت میں ڈرپ لگوانا
سوال
کیا روزہ میں ڈرپ لگوا سکتے ہیں؟
جواب
روزے میں ڈرپ لگوانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ روزے کی حالت میں صرف طاقت کے حصول کے لیے ڈرپ لگوانا؛ تاکہ روزہ محسوس نہ ہو ، پسندیدہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201108
تاریخ04-05-2020

