بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا جمعہ کی پہلی اذان کے بعد وجوب سعی کے حکم میں مرد و عورت دونوں برابر ہیں؟

سوال

اذانِ  اول کے بعد حرمت بیع و شراء میں مرد و عورت  دونوں شامل ہیں؟ دلیل کے ساتھ واضح فرمائیں!

جواب

جمعہ کی  پہلی اذان کے بعد سعی واجب ہونے کا حکم ان لوگوں کے ساتھ مخصوص ہے جن پر جمعہ واجب ہے، عورتوں پر چوں کہ جمعہ واجب نہیں ہے؛ اس لیے  وہ اس حکم میں داخل نہیں۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 101):

"(وكره) تحريمًا منع الصحة (البيع عند الأذان الأول) إلا إذا تبايعا يمشيان فلا بأس به؛ لتعليل النهي بالإخلال بالسعي، فإذا انتفى انتفى، و قدخص منه من لا جمعة عليه ذكره المصنف."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201102
تاریخ04-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں