بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں فریزر سے ٹھنڈک حاصل کرنا

سوال

روزے  کی حالت میں اے سی یا فریزر کے ذریعہ گہرے سانس لینا کیسا ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں اے سی کے بالکل قریب ہوکر یا فریزر کے ذریعہ گہرے سانس لینا درست نہیں، اس سے اجتناب کرنا چاہیے، اس صورت میں اگر پانی کے بخارات حلق میں اتر جائیں تو  روزہ فاسد ہوجائے گا اور ایک روزے  کی قضا کرنی ہوگی ، اور اگر محض ٹھنڈی ہوا سانس کے ذریعہ حلق میں اترے پانی کے بخارات نہ ہوں تو اس صورت میں روزہ فاسد نہیں ہوگا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 395):
"ولايتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله، إمداد".  فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201096
تاریخ04-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں