غیرروزہ دار سے مزدوری کروانا
سوال
غیرروزہ دار سے مزدوری کروانا کیسا ہے؟
جواب
غیر روزہ دار شخص سے بھی مزدوری کراسکتے ہیں، بلاعذر روزہ نہ رکھنے کا گناہ اپنی جگہ اس کے ذمے رہے گا۔
البتہ اگر ملازم/ مزدور اس وجہ سے روزہ نہیں رکھ پا رہا کہ مالک اس سے سخت مزدوری لے رہاہے تو ایسے مالک کو رسول اللہ ﷺ کا فرمانِ مبارک سامنے رکھنا چاہیے جس میں آپ ﷺ نے رمضان المبارک میں ملازمین سے کام کا بوجھ کم کرنے کی تلقین فرمائی ہے، ورنہ مالک کو ظلم کا گناہ ہوگا۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

