بینک کے کال سینٹر (call center) میں نوکری کرنے سے حاصل ہونے والی کمائی کا حکم
سوال
کسی بینک کے کال سینٹر (call center) میں نوکری کرنے سے جو کمائی حاصل ہوگی وہ حلال ہوگی یا حرام ؟
جواب
بینک کے بنیادی کام چوں کہ سود یا ناجائز عقود پر مشتمل ہوتے ہیں؛ اس لیے بینک سے متعلق کسی بھی شعبہ میں نوکری کرنا جائز نہیں ہے، اور بینک کے کسی بھی شعبہ میں نوکری کے ذریعہ سے حاصل ہونے والی کمائی حلال نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109201082
تاریخ04-05-2020

