بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ میں ناک میں دوائی والا اسپرے کرنا

سوال

اگر کوئی شخص سانس لینے میں دشواری محسوس کرے اور ناک میں دوائی اسپرے کرے جس کا ذائقہ منہ میں آئے اور اندر حلق میں اسے جانے نہ دے تو اس کا روزہ رہے گا یا نہیں اور اگر نہیں رہے تو صرف قضا یا مع الکفارہ؟

جواب

روزہ کی حالت میں ناک میں  دوائی کا اسپرے کرنے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، قضا لازم ہوتی ہے ، کفارہ نہیں ۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 395):
"ولايتوهم أنه كشم الورد ومائه والمسك لوضوح الفرق بين هواء تطيب بريح المسك وشبهه وبين جوهر دخان وصل إلى جوفه بفعله، إمداد".  فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201068
تاریخ03-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں