بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل سے تصویر لینا

سوال

موبائل سے تصویر لینا کیسا ہے؟

جواب

دیگر آلات کی طرح موبائل سے بھی بلاضرورت کسی بھی جان دار  کی تصویر کھینچنا ناجائز ہے، اور تصویر اسکرین پر نہ ہو تب بھی اس کا مواد موبائل میں محفوظ رہتا ہے، جو محض کمانڈ سے دوبارہ اسکرین پر نمودار ہوجاتا ہے، لہذا جیسے تصویر کھینچنا ناجائز ہے،  ویسے ہی اسے محفوظ رکھنا بھی جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109201067
تاریخ03-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں