روزے میں بیوی سے مشت زنی کروانا
سوال
روزے کی حالت میں بیوی سے مشت زنی کروانا جائز ہے کیا؟
جواب
روزے کی حالت میں مشت زنی کرنا یا بیوی کے ذریعہ یہ فعل کروانا دونوں ناجائز ہیں، میاں بیوی کے جن تعلقات سے روزہ فاسد ہوجاتاہے، وہ روزے میں حرام ہیں، اگرچہ وہ تعلقات (ہم بستری) عام حالت میں جائز ہیں، لہٰذا روزے میں ایسے افعال سے اجتناب لازم ہے۔
اگر روزے کے دوران مشت زنی کے ذریعہ انزال ہوگیا تواس سے روزہ فاسد ہوجائے گا، بعد میں روزے کی قضا لازم ہے، مگر کفارہ لازم نہیں ہے۔
خود مشت زنی کرنا گناہِ کبیرہ ہے اور احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

