روزہ کی حالت میں وکس کی بھاپ لینا
سوال
روزہ کی حالت میں کیا وکس vicks کی بھاپ لے سکتے ہیں؟
جواب
روزہ کی حالت میں وکس کی بھاپ لینا درست نہیں ہے، اس سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے، قضا لازم ہوگی، کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاكراً؛ لامكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي". (الدر: ٢/ ٣٩٥، ط: سعيد)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200997
تاریخ03-05-2020

