سحری کرنے کے بعد ٹوتھ پیسٹ کرنا
سوال
سحری کر کے اذان سے پہلے ٹوتھ پیسٹ کرنا صحیح ہے?
جواب
سحری کرنے کے بعد سحری کا وقت ختم ہونے (صبح صادق) سے پہلے ٹوتھ پیسٹ کرنا جائز ہے، البتہ صبح صادق ہوجانے کے بعد روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا مکروہ ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200993
تاریخ03-05-2020

