بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مطلقہ کو صدقہ و زکاۃ دینا

سوال

 ایک عورت اپنی شوہر سے طلاق لیتی ہے، پھر شوہر اس عورت کو صدقہ دے سکتا ہے?

جواب

طلاق کے بعد عدت گزرجائے تو مرد اور عورت دونوں اجنبی ہوجاتے ہیں، اس لیے مطلقہ کو صدقہ دینا جائز ہے، بلکہ اگر وہ مستحقِ زکاۃ ہوتو زکاۃ سے بھی اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔ اور عدت گزرنے سے پہلے بھی نفلی صدقہ دے سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200983
تاریخ03-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں