بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مؤذن سے افطار کی دعا سن کر غلطی فہمی کی بنیاد پر پانچ منٹ پہلے افطار کرلیا

سوال

 مؤذن نے پانچ منٹ پہلے افطاری کی دعا پڑھا دی، کچھ لوگوں نے دعا سن کر افطار بھی کرلیا، اب روزے کا کیا مسئلہ ہے ؟

جواب

مؤذن نے افطار کے وقت سے پانچ منٹ قبل افطار کی دعا پڑھی جس سے بعض لوگوں کو یہ مغالطہ لگا کہ افطار کا وقت ہوگیا ہے اور انہوں نے روزہ افطار کرلیا ایسے تمام افراد  کا روزہ جاتا رہا، عید کے بعد یہ سب ایک روزے کی قضا کریں، اس صورت میں چوں کہ غلط فہمی کی بنیاد پر افطار کیا اس لیے کفارہ لازم نہیں ہوگا ۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144109200961
تاریخ03-05-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں