نفس / شرم گاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا
سوال
کیا نفس کو ہاتھ لگانے سے وضو ٹوٹ جا تا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں وضو نہیں ٹوٹتا۔ البتہ ہاتھ لگانے کی وجہ سے شرم گاہ سے کچھ خارج ہوجائے تو وضو ٹوٹے گا۔
"وکذلك إن مسّ ذکره بعد الوضوء فلاوضوء علیه، وهذا عندنا، وکذلك إذا نظر إلی فرج امرأة" ۔ (المبسوط للسرخسي، کتاب الصلاة، باب الوضوء والغسل، 1/183- ط: رشیدیه) فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144109200959
تاریخ03-05-2020

